Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد دونوں افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی آج ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی حکام نے پاکستان کی جانب سے مغربی سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی حکام نے کہا کہ پاکستان نے ادھم پور اورپٹھان کوٹ میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، آدم پور اور بھٹنڈہ اسٹیشن پر بھی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان نے ہائی اسپیڈ میزائل سے پنجاب ائیر بیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارتی حکام نے پاکستان کی جانب سے سری نگر، اونتی پور اور ادھمپور کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی۔

بھارتی حکام نے کہا کہ پاکستانی حملوں میں بھارتی فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں بشرطیکہ پاکستان بھی کمی کرے۔

Related posts

راولپنڈی میں تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

پاکستان میں خطے کی بڑی ملٹی نیشنل فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد

Mobeera Fatima

جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا ، ٹیرف سے اربو ڈالر امریکا لا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment