Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارتی کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا۔

وزیر اعظم نے ملک کی موجودہ صورتحال اور بھارت کے خلاف کامیاب جوابی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص کے تناظر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کئے۔

وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم اور چودھری سالک سے رابطہ ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے رہنماؤں کو بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی عسکری حکمت عملی اور جوابی اقدامات پر اعتماد میں لیا، جبکہ سیاسی قیادت نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج کی مہارت قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے،جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے تحمل سے کام لیا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کا کہا جس کو بھارت نے ٹھکرا دیا۔

Related posts

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، 1967 کے بعد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن

admin

آئین واضح ہے کہ ایگزیکٹو عدلیہ کا کردار ادا نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment