Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025 وزیرِ اعظم کو پیش؛ اہم نکات بھی سامنے آ گئے

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل مالی سال 26-2025 کا  اقتصادی سروے آف پاکستان وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا ہے۔

ہم نیوز کو حاصل معلومات کے مطابق سروے میں ملکی معیشت کے حجم، فی کس آمدن اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے درج ذیل اہم ترین اعداد و شمار سامنے آئے ہیں:

عبوری جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد رہی، ہدف 4.2 فیصد تھا۔ اسی طرح ملکی معیشت کا حجم 11.3 فیصد اضافے سے 126.9 ٹریلین روپے ہو گیا۔ ڈالرز میں معیشت کا حجم 452ارب10کروڑ ڈالرہوگیا۔ گزشتہ مالی سال معیشت کا حجم 408ارب 20کروڑ ڈالر تھا جس میں 43 ارب 90 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ فی کس سالانہ آمدن 150ڈالراضافے کے بعد 1901 ڈالر ہو گئی۔ گزشتہ مالی سال فی کس سالانہ آمدن 1751ڈالر تھی۔  پاکستانی کرنسی میں فی کس سالانہ آمدن 5لاکھ 33ہزار 629 روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ سال فی کس سالانہ آمدن 4لاکھ 89ہزار118 روپے تھی۔

مختلف معاشی شعبوں کی شرحِ نمو کا ہدف سے موازنہ:

معاشی شعبہ / سرگرمی حاصل کردہ شرحِ نمو  مقررہ ہدف 
تعلیمی شعبہ 5.23% 4.5%
صحت اور سماجی سرگرمیاں 6.86% 4.0%
بڑی صنعتیں (LSM) 6.11% 3.5%
تعمیراتی شعبہ  5.73% 3.8%
انفارمیشن اور مواصلات  7.52% 5.0%
خدمات کا شعبہ (Services) 4.09% 4.0%
زرعی شعبہ  2.89% 4.5%
صنعتی شعبہ  3.51% 4.3%
فصلیں  0.65% 6.7%
لائیو اسٹاک  3.75% 4.2%
تھوک اور پرچون  3.71% 3.9%
ٹرانسپورٹیشن اور اسٹوریج 2.31% 3.4%
ہوٹلز اور ریسٹورینٹس 3.94% 4.1%
ریئل اسٹیٹ  3.63% 4.2%
جنگلات  2.02% 3.5%
ماہی گیری  1.66% 3.0%
مائننگ اور کوائرنگ 0.38% 3.0%
کاٹن جننگ  0.07% 7.0%
فنانشل اور انشورنس سرگرمیاں 0.30% 5.0%
بجلی، گیس اور واٹر سپلائی منفی 10.63% 3.5%

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت میں میکرو لیول پر بہتری آئی ہے لیکن ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔

Related posts

وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری ، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی منظوری

Mobeera Fatima

سیکریٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین نے استعفیٰ دیدیا

admin

خیبرپختونخوا کے وزیرکمیونیکیشن اینڈورکس شکیل احمد خان مستعفی

Mobeera Fatima

Leave a Comment