Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل کی قیمت میں 1.62 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد اس کے سودے 86.29 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 1.29 فیصد کمی دیکھی گئی اور اس کے سودے 89.09 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ ماہرین کے مطابق عالمی طلب و رسد کی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتے ہیں، کمی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بھی مزید کمی ہو سکتی ہیں، اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment