Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دو دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے کا اضافہ

لاہور، دو دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، دو دن میں گوشت 36 روپے مہنگا ہو گیا۔

آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی کا گوشت 439 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 417 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 289 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 303 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 274، برائلر کا پرچون ریٹ 288 روپے فی کلو جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 417 روپے کلو ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں مرغی کے گو شت کا فی کلو نرخ 390 روپے تھا۔

سرکاری نرخنامے میں آج بھی انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

Related posts

لوگ میرے کام پر رائے دیں، ذاتی زندگی کو موضوع نہ بنائیں، عینا آصف

Mobeera Fatima

ملک بھر سے اکھٹے ہونے والی رقم پر تمام صوبوں کا حق ہے، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

زرتاج گل عدالت میں پیش ، وارنٹ گرفتاری منسوخ

Mobeera Fatima

Leave a Comment