Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی

فرسٹ ویمن بینک کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

یہ منظوری وفاقی کابینہ نے دی، فرسٹ ویمن بینک first women bank متحدہ عرب امارات حکومت کی نامزد کمپنی کوتقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے۔

حکام نجکاری کمیشن کے مطابق بینک کے 82.64 فیصد سرکاری شیئرز عرب اماراتی کمپنی کو فروخت کئے گئے ہیں،یو اے ای کی کمپنی آئندہ پانچ سال میں 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

بینک کی موجودہ ایکویٹی 3.2 ارب روپے، مزید6.8ارب روپے شامل کیے جائیں گے، حکام کا کہنا ہے کہ بینک کی فروخت انٹر گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت مکمل ہوئی۔

شیخ طحنون بن زاید النہیان کی قیادت میں انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی خریدار ہے، حکام کے مطابق فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی قیمت ریفرنس ویلیو سے زیادہ ہے۔

Related posts

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے ، صدر زرداری

Mobeera Fatima

سانحہ 9 مئی: سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی رپورٹ پیش

Mobeera Fatima

Leave a Comment