Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چینی کی قیمت 10 روپے سے زائد بڑھ گئی

چینی کی قیمت مزید بڑھ گئی، چینی کی فی کلو قیمت 10 روپے سے زائد بڑھ گئی۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چینی کے ایکس مل ریٹ 115 روپے سے بڑھ کر 125 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

ملک میں چھوٹے دکاندار 15 سے 20 روپے کلو اضافے کے ساتھ چینی 140 سے 150 روپے کے درمیان فروخت کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شوگر ڈیلرز نے چینی کے  تھوک  نرخ دسمبر میں 128 روپے کلو جبکہ جنوری 2025ء میں تھوک قیمت 133 روپے تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اگر چینی کی تھوک  قیمت میں اضافہ ہوتاہے تو عام دکانوں پر بھی چینی کے فی کلو ریٹ میں مز ید دس روپے تک اضافہ ہونے کا ا مکان ہے۔

شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

Related posts

ازخود نوٹس کیس: فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری

admin

نواز شریف پھر مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالیں گے ، سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنائے جانیکا امکان

admin

ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو جیل بھیج دیں ورنہ ذلیل نہ کریں ، علیمہ خان

admin

Leave a Comment