Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لئے بیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ہے۔ رقم پاکستان میں پاور ڈسٹری بیوشن کے نظام کی جدت پر خرچ کی جائے گی۔

اس سے بجلی تقسیم کا نظام جدید اور قابل اعتماد ترسیل بہتر بنانے میں مدد ملے گی،ابتدائی مرحلے میں 3 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تعاون فراہم کیا جائے گا، لیسکو، میپکو اور سیپکو اپنے ریجنز میں پائیدار توانائی کیلئے موثر کردار ادا کریں گی۔

اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت تین لاکھ سے زائد ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر لگائیں گے، ڈیٹا مینجمنٹ اور کمیونیکیشن سسٹمز کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

اس منصوبے کے تحت ساڑھے 15 ہزارسے زائد آن لائن ٹرانسفارمرز پر مانیٹرنگ سسٹمز لگائیں جائیں گے، سسٹم لاہور، ملتان اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیز میں نصب کیے جائیں گے،سیپکو کے 4گرڈ اسٹیشنز کا وولٹیج 66 کے وی سے 132 کے وی کیا جائے گا۔

Related posts

غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی نماز فجر میں مصروف فلسطینیوں پر بمباری ، 100 شہید

Mobeera Fatima

عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دی جائے ، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ کے 6 نئے مستقل اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment