Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نواز شریف پھر مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالیں گے ، سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنائے جانیکا امکان

سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے جبکہ ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل کی تجویز مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، اس حوالے سے حتمی فیصلہ بھی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو لاہور میں ہو گا، جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کو ن لیگ کا صدر بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی پارٹی قیادت کو سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

اس حوالے سے احسن اقبال نے بتایا کہ پارٹی قیادت کو ایک سال قبل عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا، وزارت کی زیادہ مصروفیت کے باعث پارٹی عہدہ صحیح طرح نہیں چلایا جا سکتا۔

Related posts

ایلون مسک کا ایکس ہیڈکوارٹر کو بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Mobeera Fatima

عمران خان ہشاش بشاش ہیں،بلڈپریشر نارمل ہے،میڈیکل رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment