Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی شفاف تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی ہر لحاظ سے شفاف تحقیقات کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا واضح تعین کریں، کوئی لگی لپٹی مت رکھیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف سے گندم درآمد اسکینڈل کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم نے سیکرٹری کابینہ کو نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی ہر لحاظ سے مکمل شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نے دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات کو سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے اور سیکرٹری کابینہ کو پیر تک حتمی رپورٹ کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا واضح تعین کریں، کوئی لگی لپٹی نہ رکھی جائے۔

Related posts

بلوچستان: حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے 11 ارکان اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری مقرر

admin

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

کاشتکاروں سے گندم خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment