Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ، 2 لاکھ 38 ہزار کا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا جبکہ مقامی مارکیٹ میں قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1257 روپے کی کمی سے اس کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 4 ڈالر  مہنگا ہونے سے 2301 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعے کو بھی فی تولہ 1400 روپے سستا ہوا تھا۔

Related posts

فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ، قیمت 3 لاکھ ، 58 ہزار 800 ہو گئی

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Mobeera Fatima

حکومت نے 45 دنوں میں 32 کھرب روپے کا قرضہ لے لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment