Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال ، ڈالر سستا ہو گیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے اعلان سے پہلے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 365 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی انڈیکس نے ایک لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم آخری سیشن میں انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا جس سے امریکی کرنسکی کی قیمت 278 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

Mobeera Fatima

ایران اسرائیل جنگ رکوانے میں سعودی ولی عہد نے بھر پور کردار ادا کیا، شہباز شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment