Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

غیر رجسٹرڈ وی پی این سروسز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پاکستان میں صارفین کو غیر رجسٹرڈ وی پی این کی موبائل اور ڈیسک ٹاپ ایپس کے ساتھ ساتھ براوزر ایکسٹینشن کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ مقبول ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سروس پروٹون وی پی این ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے کام کرنا بند کر رہی ہے۔

صارفین کے مطابق کبھی سروس بحال ہو جاتی ہے جبکہ بعض اوقات اچانک کنکشن منقطع ہو جاتا ہے، جس کے باعث آن لائن رازداری اور آزادانہ انٹرنیٹ استعمال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا اور آن لائن فورمز پر صارفین نے اس صورتحال کو “آن اور آف” قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پروٹون وی پی این ایک سوئس کمپنی کی سروس ہے جو دنیا بھر میں ڈیجیٹل پرائیویسی اور سنسرشپ سے بچاؤ کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔ ماضی میں اس کا پروٹوکول پاکستان میں مؤثر سمجھا جاتا تھا، تاہم حالیہ دنوں میں اس کی کارکردگی غیر مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔

Related posts

ہم عہد کرتے ہیں پختون قوم سے چھینا گیا شعور واپس دلائیں گے، حیدرہوتی

Mobeera Fatima

عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت تحریک انصاف کے 5 رہنما رہا

Mobeera Fatima

بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

Mobeera Fatima

Leave a Comment