Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب: تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کی خبریں بے بنیاد قرار

موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کا موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ کے مطابق ہی دوبارہ کھولے جائیں گے۔

Related posts

پورٹ قاسم دنیا کی 9ویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولیات دی جا رہی ہیں ؟ جیل حکام سے رپورٹ طلب

Mobeera Fatima

بھارت نے مختلف مقامات پر 12 ڈرون بھیجے، جنہیں ناکارہ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Mobeera Fatima

Leave a Comment