لاہور اور گجرات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے جہلم شہر اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ کمالیہ شہر میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں، جب کہ زلزلے کی شدت اور زلزلے کا مرکز بھی فی الحال پتہ نہیں چل سکا۔