Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں عید پر بھی لوڈشیڈنگ ، مختلف شہروں میں احتجاج ، سڑکیں بلاک

خیبر پختونخوا میں عید کے دنوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، شہریوں نے احتجاج کرکے کئی مقامات پر سڑکیں بلاک کر دیں۔

پشاور کے آبدرہ اور نواں کلے میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے  باڑہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور واپڈا کیخلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 4 دن سے گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، عید پر بھی بجلی میسر نہیں، پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

علاوہ ازیں مردان کی یونین کونسل ہوتی کے سینکڑوں عوام نے عید پر بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گرمی کے ستاٸے عوام کو مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر اعلانات کرکے تھانہ ہوتی کے سامنے پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مظاہرین نے کہا کہ عید کے پہلے روز سے بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی زند گی اجیرن کر دی، واپڈا افسران کو بھی گھر میں بچوں کے ساتھ سکون سے چھٹییاں گزارنے نہیں دیں گے۔

پشاور چارسدہ روڈ کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، جبکہ نوشہرہ کلاں میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آ گئے، مظاہرین نے واپڈا اور گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

Mobeera Fatima

گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو پوری قوت سے قانونی کٹہرے میں لایا جائے گا،وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment