Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ تفصیل سامنے آگئی

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کو فراہم کئے جانے والے معاوضے کی تفصیل جاری کردی ہے۔

محکمہ ریلیف کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20 لاکھ  روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سیلاب میں زخمی افراد کو فی کس 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا کے مطابق سیلاب کے باعث مکمل تباہ مکان کا معاوضہ 10 لاکھ روپے اور سیلاب کے باعث جزوی تباہ گھر کا معاوضہ 3 لاکھ روپے ہو گا۔

محکمہ ریلیف کے مطابق سیلاب سے تباہ دکانوں کیلئے 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا اور متاثرین کو خوراک کیلئے فی کس 15 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

 

Related posts

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، شان کپتان، سعود شکیل نائب کپتان مقرر

Mobeera Fatima

غزہ میں امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 24 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

پنجاب، پوسٹ گریجویشن ڈگری پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ فیس میں 67 اضافہ کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment