Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور ، نوتھیہ میں ریلوے پٹڑی کے قریب خوفناک آتشزدگی ، درجنوں دکانیں اور کیبن خاکستر

پشاور کے علاقے گلبرگ نوتھیہ میں ریلوے پٹڑی کے قریب آگ لگنے سے 30 دکانیں اور 40 کیبن جل کر خاکستر ہو گئے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پرقابو پا لیا۔ آگ کی شدت کے پیش نظر نوشہرہ اور ضلع خیبر سے بھی فائر وہیکل منگوائی گئی تھیں۔

آگ بجھانے کی کارروائی میں 70 سے زیادہ فائر فائٹرز نے حصہ لیا ۔ شدید آگ اور دھویں کے باعث ریسکیو کے 4 اہلکاروں کی حالت غیر ہو گئی۔ حکام کے مطابقآگ کی زد میں آنے والی زیادہ تر دکانیں اور کیبن کباڑ کی ہیں۔

Related posts

مرغی کا گوشت 571 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

“یہ راستہ میرا ہے” دو ہمسایوں میں جھگڑا ، 5 افراد قتل

Mobeera Fatima

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment