Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار

لاہور، آج مرغی کا گوشت اور فی درجن انڈوں کی قیمت مستحکم ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 422 روپے فی کلوہے۔

ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے نرخ مختلف ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مرغی کا فی کلو گوشت 720 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔

آج لاہور میں انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت 306 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Related posts

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، وفود پہنچ گئے

Mobeera Fatima

وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا ، حجم 17 ہزار ، 600 ارب روپے مقرر

Mobeera Fatima

سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ سفر ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment