Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر6 پیسے سستا ہو گیا، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 971 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Related posts

وفاقی حکومت کرم کے حالات پر تماشہ دیکھنا بند کرے، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشن اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے، پی آئی اے

Mobeera Fatima

وزیراعظم شہبازشریف کا پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

Mobeera Fatima

Leave a Comment