تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے ،77 پیسے پر آ گئی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 88 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 81 ہزارکا اضافہ
کاروبارکےدوران انڈیکس 81 ہزار 938 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران زبردست تیزی رہی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔