Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ڈیوین براوو کا تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمیکا: ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوین براوو نے تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈیوین براوو نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میرا جسم مزید درد، ٹوٹ پھوٹ اور تناؤ برداشت نہیں کر سکتا۔ اس لیے بھاری دل کے ساتھ باضابطہ طور پر ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔

یاد رہے کہ براوو نے ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 ٹورنامنٹ کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے جاری ایڈیشن سے قبل اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ وہ سی پی ایل میچ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈیوین براوو نے 2023 میں انڈین پریمیئر لیگ جبکہ 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

انہوں نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر میں 164 میچز کھیل کر 2968 رنز بنائے۔ جبکہ انہوں نے 199 وکٹ بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی 20 میچز میں بھی براوو نے 91 میچز کھیل کر 1255 رنز بنائے اور 77 وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

آئینی بنچ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیدی

Mobeera Fatima

مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

آڈیو لیکس کیس ، علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار ، فرد جرم کی کارروائی موخر

Mobeera Fatima

Leave a Comment