Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

نئی دہلی: مذہبی تہوار کی ادائیگی کے دوران 50 سے زائد افراد ڈوب گئے

نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں 50 سے زائد ہندو ایک مذہبی تہوار کی رسوم ادا کرتے ہوئے ڈوب گئے۔ یہ واقعات دریاؤں اور تالابوں میں رونما ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ اور تالاب بھی پورے بھرے ہوئے ہیں۔ بھارت میں مذہبی تہوار کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 37 بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی ریاست بہار کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ انتباہ کے باوجود لوگ دریا اور تالاب میں اترے۔ لوگوں نے انتباہ نظر انداز کر دیا۔ اور یہ بھی نہ دیکھا کہ دریا پورے جوش میں ہیں اور تالابوں میں بھی پانی اس قدر بھرا ہوا ہے۔ کہ اُن میں کشتی چلانا بھی خطرناک ہے۔

ہلاک ہونے والے افراد جیتیہ پرو نامی تہوار منا رہے تھے۔ یہ تہوار ماؤں کا ہے اور وہ اپنے بچوں کی بہبود کے لیے دعائیں مانگتی ہیں۔ ہلاکتیں 15 اضلاع میں ہوئیں۔

Related posts

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، 3 بچے ریلوں کی نذر

Mobeera Fatima

تمام جماعتوں نے فوج کا ساتھ دیا ، پاکستان ہے تو سیاست ہے ، صدر زرداری

Mobeera Fatima

پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے ، فچ کی رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment