Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شکر کی درآمد سے مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی ۔

درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا،شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد مقامی منڈی میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور صارفین کو مناسب نرخوں پر چینی فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے اس وقت اوپن مارکیٹ میں ملک کے مختلف شہروں میں چینی 170 روپے سے 180 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

Related posts

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

چکوال، فائرنگ سے خاتون اپنے بیٹے اور بھائی سمیت جاں بحق

Mobeera Fatima

اصلاحات کے ذریعے بجلی 10روپے یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، اویس لغاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment