Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

زیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بناتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 71 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

Related posts

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

سہیل آفریدی کا انکار ، وزیراعلی بلوچستان نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

Mobeera Fatima

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment