پاکستان شاہینز کل آسٹریلوی شہر ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچ کھیلیں گے۔
صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز کل بنگلہ دیش اے کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پاکستان شاہینز کی تین سال میں یہ تیسری ریڈ بال سیریز ہے۔ دوسرا چار روزہ میچ 26 جولائی سے ڈارون میں کھیلا جائے گا۔
اس حوالے سے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی موجودگی سے بہت فائدہ ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان شاہینز سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیل چکی ہے۔