Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چیف جسٹس کو مدتِ ملازمت کی توسیع میں دلچسپی نہیں، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے بقول انہیں مدت ملازمت کی توسیع میں دلچسپی نہیں ہے، ایڈہاک ججز تعینات ہونے چاہئیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں درست نہیں۔ پینشن بل زیادہ ہونے پر سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بحث نے جنم لیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سےجوڈیشل کمیشن کی میٹنگ سے متعلق ملاقات ہوئی تھی۔ اُس وقت چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا، جس پر انہوں نے کہا کہ مدت ملازمت کی توسیع میں دلچسپی نہیں

انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے۔ دنیا بھر میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافہ ہوا ہے، پینشن کی مد میں حکومت کو بھاری رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جوڈیشری سمیت تمام سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز زیر غور تھی۔ توسیع کی تجویز سے جسٹس منصور علی شاہ متفق تھے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایڈہاک ججز تعینات ہونے چاہئیں، ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی آئین اجازت دیتا ہے۔ ایڈہاک ججز چیف جسٹس نے نہیں جوڈیشل کمیشن نے مقرر کرنے ہیں۔

Related posts

پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Mobeera Fatima

بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم 13500 روپے کر دی گئی

Mobeera Fatima

وزارت خزانہ نے نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم نافذ کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment