Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فیصد کا اضافہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرتک پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ روز وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں آئی ٹی بر آمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے میں 33.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ مالی سال جولائی میں آئی ٹی برآمد ات 214 ملین ڈالرز رہیں، موجودہ حکومت آئی ٹی بر آمدات کے اضافہ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Related posts

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اتحاد محبت یا شوق نہیں مجبوری ہے، گورنر پنجاب

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

اسلام آباد ائیر پورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment