Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، 3 خواتین سمیت مزید 6 جیل ملازمین زیر حراست

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں 3 خواتین سمیت مزید 6 جیل ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے مزید 6 جیل ملازمین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ، ملازمین میں ایک سویپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے، خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا۔

وضح رہے کہ 14 اگست سے اب تک سہولت کاری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 13 افراد تحویل لیے جا چکے ہیں۔

Related posts

پاک بھارت معاملات بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں ، امریکا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

Mobeera Fatima

ایپل کی جانب سے سستا ترین آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment