Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی دفعہ 144 کے تحت پابندیاں لگا دیں

پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، پابندی کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے ، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ۔

Related posts

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈی چوک سے گرفتار 32 ملزمان کیسز سے ڈسچارج

Mobeera Fatima

انگلینڈ میں 4 سنچریاں بنانے والے امام الحق کی پاکستان آتے ہی ٹرپل سنچری

Mobeera Fatima

ایس سی او کانفرنس ، فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment