Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

انتخابی نتائج پر تنقید، وینزویلا کا 7ممالک کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

وینزویلا حکومت نے صدارتی انتخابات کے بارے میں جاری کردہ بیانات کی وجہ سے 7 لاطینی ممالک کے سفارتی عملے کو ملک سے فوری اخراج کا حکم دے دیا ہے۔

وینز ویلا حکومت نے جاری کردہ بیان میں ارجنٹائن، چلی، کوسٹا ریکا، پیرو، پاناما، جمہوریہ ڈومینک اور یوراگوئے سے، 28جولائی کو منعقدہ وینزویلا صدارتی انتخابات کے بارے میں جاری کردہ بیانات کو ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے کر اپنے سفارتی عملے کو وینزویلا سے فوری طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں نکولس مادورو حکومت کے بھی مذکورہ 7 ممالک سے اپنا تمام سفارتی عملہ واپس بلانے کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ وینز ویلا کو اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور وینزویلا اپنی امن و اتحاد کی فضا کے لئے خطرہ تشکیل دینے والے تمام اقدامات کے مقابل ضروری تدابیر اختیار کرنے پر بھی قادر ہے۔

ہم، انتخابی نتائج کو نظر انداز کرنے پر مبنی تمام بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، واضح رہے کہ ارجنٹائن، چلی، کوسٹا ریکا، پیرو، پاناما، جمہوریہ ڈومینک اور یوراگوئے نے جاری کردہ بیانات میں وینز ویلا کے صدارتی انتخابات کے بارے میں اندیشوں کا اظہار کیا تھا۔

ان ممالک نے وینزویلا صدارتی انتخابات کے نتائج پر تفصیلی نظر ثانی کے لئے امریکی ممالک کی تنظیم (او ایس اے) سے ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی تھی۔

Related posts

پنجگور، ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق

Mobeera Fatima

آرمی چیف سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

Mobeera Fatima

جو ہوگیا وہ ہوگیا، آنے والے وقت کا سوچیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا یومِ آزادی پر پیغام

Mobeera Fatima

Leave a Comment