Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

چین نے چاند کی مٹی سے بنی اینٹیں خلا میں بھیجنے کی تیاری کرلی

چین نے چاند کی مٹی سے بنی اینٹوں کو خلا میں بھیجنے کا پروگرام بنا لیا، جس سے تحقیقی بیس تعمیر کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی سائنسدان چاند کی مٹی سے بطور نمونہ بنائی گئی اینٹیں خلا میں بھیجنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ اس کا مقصد یہ تجربہ کرنا ہے کہ آیا ان اینٹوں کو چاند پر خلائی بیس کی تعمیر میں استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خلا کے ماحول میں رکھی گئی ان اینٹوں کے جائزے کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ انتہائی ماحولیاتی شرائط میں یہ اینٹیں کس قدر پائیدار ہیں۔ پلان کے مطابق یہ اینٹیں اگلے مہینے تیانزو۔8 کارگو خلائی گاڑی کے ذریعے تیانزو خلائی اسٹیشن بھیجی جائیں گی۔

چین سائنسی ایجادات اور وسائل کی تلاش کے لیے سنہ 2035 تک چاند کے جنوبی قطب کے قریب بین الاقوامی لونر تحقیقی اسٹیشن  ILRS  تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس 3 سالہ تجربے میں سائنس دان اینٹوں پر ریڈی ایشن اور مختلف درجہ حرارت کے اثرات کا جائزہ لیں گے۔

Related posts

تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

Mobeera Fatima

چلی میں 6.2 شدت کا زلزلہ ،عمارتیں لرز اٹھیں

Mobeera Fatima

اسرائیلی بمباری سے شجاعیہ میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ، ملبے سے 70 لاشیں برآمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment