لاہور، انڈو ں کی قیمت مزید بڑھ گئی، مرغی کا گوشت بھی مہنگا ہو گیا۔
مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو مہنگا ہونے سے 526 روپے فی کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز فی کلو گوشت کی قیمت 504 روپے کلو تھی۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہونے سے تھوک ریٹ 349 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے کلو ہو گیا ہے۔
انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، انڈے مزید 2 روپے مہنگے ہونے سے 327 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 334 روپے، پرچون ریٹ 348 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 504 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 323 روپے ہے۔