Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چودھری پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

چودھری پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور دیگر کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا۔

راسخ الہی اور زارا الہی کا نام بھی ای سی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری وکیل نے رپورٹ پیش کی، جسٹس شمس محمود مرزا نے توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر ایک درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نام پاسپورٹ اور ای ایک لسٹ سے نہیں نکالا جارہا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دی۔

Related posts

پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری (ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق

Mobeera Fatima

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے ، امریکی صدر

Mobeera Fatima

Leave a Comment