Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس معطل کیا جائے ، سپریم کورٹ میں درخواست

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

چودھری احتشام الحق ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دیکر اس کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کا اجراء پارلیمانی جمہوریت کیخلاف ہے، سپریم کورٹ بھی قرار دے چکی کہ آرڈیننس صرف ہنگامی حالات میں ہی جاری ہو سکتا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ درخواست پر فیصلے تک پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس معطل کیا جائے۔

واضح  رہے کہ 20 ستمبر کو صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط بعد سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 نافذ ہو گیا تھا۔

 

Related posts

بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے نہ آیا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انڈیا میں نہیں کھیلے گا، محسن نقوی

Mobeera Fatima

ملک کے تین شہروں میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

مسجد الحرام کے فرش کی گرمیوں میں ٹھنڈک کے راز سے انتظامیہ نے پردہ اٹھا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment