Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی میں ریس لگاتے ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی کے علاقے ملیر چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جو مخدوم بلاول گوٹھ کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے سکیورٹی گارڈ تھا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت ایک ہی موٹر سائیکل پر تین شہری سوار تھے۔ ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوا جبکہ تیسرا شہری معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور اور کوچ ڈرائیور آپس میں ریس لگا رہے تھے۔ حادثے کے وقت موٹر سائیکل سوار افراد ڈمپر کی سائیڈ پر موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ کے آگے سفید رنگ کی الٹو گاڑی سڑک پر جا رہی تھی۔ اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

Related posts

راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی

Mobeera Fatima

میٹرکس پاکستان کا خیرپختونخوا میں یوتھ سمٹ کا کامیاب انعقاد

Mobeera Fatima

بجلی مزید مہنگی کرنیکی تیاری ، صارفین پر 8 ارب ، 71 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment