Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ٹرمپ نے بی بی سی پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

ٹرمپ کا الزام ہے کہ بی بی سی نے چھ جنوری 2021 کی ان کی تقریر کے کلپس ایڈٹ کر کے اس انداز میں پیش کیے جس سے یہ تاثر ملا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو امریکی کانگریس پر حملے کی براہِ راست ہدایت دی۔

ٹرمپ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی نے تقریر کے وہ حصے شامل کیے جن میں ٹرمپ نے حامیوں سے کیپیٹل کی جانب مارچ کرنے اور “فائٹ لائک ہیل” کہنے کا ذکر کیا، تاہم وہ حصہ نکال دیا گیا جس میں انہوں نے پرامن احتجاج پر زور دیا تھا۔

بی بی سی اس معاملے پر پہلے ہی معذرت کر چکا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ ایڈیٹنگ میں غلط فیصلے کیے گئے، جس سے ناظرین کو غلط تاثر ملا۔ تاہم بی بی سی کا مؤقف ہے کہ مقدمے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں بنتی۔

Related posts

سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے

Mobeera Fatima

سعودی عرب دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا

Mobeera Fatima

ایران سے جنگ: اسرائیلی معیشت کا ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان

Mobeera Fatima

Leave a Comment