Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب حکومت نے اجازت نامے معطل کر دیئے ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آٹا مہنگا ، بحران کا خدشہ

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم سپلائی کے اجازت نامے معطل کر دیے ، جس سے اسلام آباد میں 45 فلار ملز بند ہونے اور آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ جبکہ کئی شہروں میں قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

فلارملز ایسوسی ایشن نے گندم سپلائی پرمٹس کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ اجازت نامے کی معطلی سے گندم کی بلیک مارکیٹنگ اور کرپشن کو فروغ ملے گا، اسلام آباد ملز کو سپلائی بحال نہ ہوئی تو راولپنڈی فلار ملز بھی کام بند کر دیں گی۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے روزانہ 8 ہزار ٹن گندم پرمٹ جاری کیے جا رہے تھے،  وزیر اعلیٰ پنجاب آٹے کے ممکنہ بحران کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں اور گندم سپلائی کے لیے آن لائن پورٹل تک رسائی بحال کی جائے تاکہ شفافیت یقینی ہو۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر گندم درآمد کرنے کی منظوری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت انتظامات نہ کیے گئے تو ملک کو دسمبر تک آٹے کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ایف ایم اے کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ اس وقت پنجاب بھر میں گندم کی قیمت 4,300 سے 4,500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا حکومت نے سوات واقعے میں غفلت کا مظاہرہ کیا، فیصل کریم کنڈی

Mobeera Fatima

پاکستان میں دیوالی کی رونقیں، صدر، وزیراعظم کی ہندو برادری کو مبارکباد

Mobeera Fatima

سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment