Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026:اسپین کے بارے میں اے آئی کی پیشگوئی درست ثابت؛ فائنل کون جیتے گا؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل مصنوعی ذہانت (AI) نے اسپین کو ورلڈ کپ جیتنے کا مضبوط ترین امیدوار قرار دیا تھا، اور اب فائنل تک رسائی کے بعد یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ۔ فائنل کون جیتے گا ؟اس کے بارے میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی مختلف ماڈلز نے ہزاروں مرتبہ پورے ورلڈ کپ کی سمیولیشنز چلا کر ممکنہ فاتح کا اندازہ لگایا تھا۔

بیشتر اے آئی ماڈلز کے مطابق اسپین اس مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا سب سے مضبوط امیدوار ہے، جبکہ فرانس اور ارجنٹینا کو بھی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار پر کام کرنے والے ادارے Opta کے سپر کمپیوٹر نے ورلڈ کپ کی 25 ہزار سمیولیشنز چلائیں، جن میں اسپین کو 16.1 فیصد امکان کے ساتھ سب سے مضبوط دعوے دار قرار دیا گیا۔

اسی طرح چیٹ جی پی ٹی کو فیفا رینکنگ، کوالیفائنگ مرحلے کے نتائج، کھلاڑیوں کی انجری رپورٹس اور سفری شیڈولز سمیت مختلف معلومات فراہم کی گئیں، جس کے بعد اس نے بھی پیش گوئی کی کہ اسپین ٹرافی اپنے نام کر سکتا ہے۔

Related posts

قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے یو یو ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

Mobeera Fatima

پاکستان ہاکی ٹیم ہاری نہیں، جیتی ہے، کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، وزیراعظم

admin

محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment