Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کولکتہ میں لیونل میسی کا مجسمہ ، سوشل میڈیا صارفین کو شعیب ملک زیادہ یاد آ گئے

بھارت میں فٹبال کے عالمی سپر اسٹار لیونل میسی کے اعزاز میں نصب کیا گیا ایک دیوہیکل مجسمہ سوشل میڈیا پر تعریف کے بجائے مزاحیہ بحث کا مرکز بن گیا ہے۔

مجسمہ دیکھ کر شائقین کی بڑی تعداد کو میسی کم اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک زیادہ یاد آ گئے۔ کولکتہ میں میسی کے بھارت کے GOAT ٹور کے موقع پر 70 فٹ بلند لوہے کا مجسمہ نصب کیا گیا، جس میں میسی کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مجسمے کے خدوخال، داڑھی اور مجموعی انداز میسی سے زیادہ شعیب ملک سے ملتے جلتے ہیں۔ کئی صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا یہ میسی کا مجسمہ ہے یا شعیب ملک کا فٹبال ورژن؟‘‘ کچھ نے اسے ’’میسی پلس شعیب ملک کولیبریشن‘‘ قراردیا۔

بعض صارفین نے کہا کہ اگر نام نہ بتایا جاتا تو وہ اسے پاکستانی کرکٹ اسٹار سمجھ بیٹھتے، جبکہ چند نے مذاق میں تجویز دی کہ اب شعیب ملک کو خود آ کر اس مجسمے کے ساتھ تصویر بنوانی چاہیے۔

Related posts

ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل، روہت شرما انگلینڈ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد آبدیدہ

Mobeera Fatima

ڈی جی پی ایس بی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

Mobeera Fatima

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کرگئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment