Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

درخواست ضمانت منظور، عدالت کا شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج طاہرعباس سپرا نے شیر افضل مروت، شعیب شاہین، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پراسیکیوٹر راجا نوید نہیں آئے اس لیے سماعت ایک دن بعد ہو جائے گی جبکہ وکیل صفائی کا کہنا تھا ایم این ایز سب جیل میں ہیں لیکن شعیب شا ہین اور دیگر ورکرز تو جیل میں ہیں، مقدمے میں پولیس اہلکار کو مارنے کا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہے۔

شعیب شا ہین پر پستول کا الزام ہے مگر برآمدگی ایک ڈنڈے کی ہوئی ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ ڈنڈے کی ریکوری کہاں لکھی ہوئی ہے؟ جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ شعیب شاہین سے ڈنڈا ملا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ نوعیت کا ہی مقدمہ سن سکتا ہے، کوشش ہوگی شعیب شاہین کی درخواست ضمانت پر آج ہی فیصلہ کروں، شعیب شاہین کے بارے میں کہا گیا بٹیر نہیں پکڑ سکتے، پھر پستول کا الزام ڈال دیا گیا۔

بعدازاں ڈیوٹی جج طاہرعباس سپرا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Related posts

ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، پاک فوج

Mobeera Fatima

علی امین کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل سے دلچسپی نہیں تو مستعفی ہو جائیں، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

لاہور کی اسموگ خلاء سے نظر آنے لگی ، خیبر پختونخوا بھی لپیٹ میں آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment