Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد علاقے جمعے سے منگل تک موسلا دھار بارشوں کی زد میں رہیں گے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ ریجن کے علاقوں طائف، اضم اور العرضیات میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کہ محفوظ مقامات پر رہیں، سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف نہ جائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

Related posts

ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہو گی

Mobeera Fatima

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی کے دوران فائرنگ، 6 افراد زخمی

Mobeera Fatima

بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment