Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے ، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں صدی کے سب سے بدترین طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ وہ اتوار کو فلوریڈا کا دورہ کریں گے کیونکہ صدی کے سب سے خطرناک طوفان کے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر صورتحال کے پیش نظر اپنا جرمنی کے دورہ منسوخ کر چکے ہیں جہاں وہ یوکرین کے حامیوں اور صدر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے تھے تاہم اب وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔

Related posts

ایران اسرائیل جنگ رکوانے میں سعودی ولی عہد نے بھر پور کردار ادا کیا، شہباز شریف

Mobeera Fatima

پہلی حج پرواز کل روانہ ہو گی ، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کو امیگریشن کی خصوصی سہولت

Mobeera Fatima

جانور پر زیادہ بوجھ ڈالنے یا تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ہو گا، تجویز

Mobeera Fatima

Leave a Comment