Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسمبلی میں تبدیلیوں کا امکان، سیاستدانوں کے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق ممبر سندھ اسمبلی منظور وسان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے اچھے دن نظر نہیں آرہے۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں پاکستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق سیاستدانوں اور سیاست سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ اسمبلی میں اہم فیصلے ہونے اور کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ عمران خان جیل سے باہر آ بھی گئے تو مشکلات میں گھرے رہیں گے۔

انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے سیاستدانوں کے لیے اچھے دن نظر نہیں آ رہے۔

Related posts

پانچ ایسے بلے باز جو چیمپیئنز ٹرافی میں رنز کا انبار لگا سکتے ہیں، آئی سی سی نے نام جاری کر دیے

Mobeera Fatima

ڈالر گراوٹ کا شکار ، روپے کی قدر بڑھ گئی ، اسٹاک ایکسچینج میں استحکام

Mobeera Fatima

امریکن بٹ کوائن کے شیئرز میں 60 فیصد اضافہ، قیمت 6.90 ڈالر سے 11 ڈالر تک جا پہنچی

Mobeera Fatima

Leave a Comment