Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ظاہر کیاگیا ہے۔ مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر اور سوات میں بھی مزید بارش ہونے کی توقع ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، بہاولنگر، بہاولپور اور شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔

صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور اور ہنزہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش اورلینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ملک میں بارش کا سلسلہ دو مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش کی توقع ہے جبکہ قلات، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان اور سبی میں بارش و برفبار ی کا امکان ہے۔ خضدار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

زیلنسکی نے روس کیساتھ امن کی حمایت نہ کی تو زیادہ دیر نہیں رہ سکیں گے، ٹرمپ کی دھمکی

Mobeera Fatima

کوئٹہ سمیت صوبے کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد

Mobeera Fatima

انڈر 19 ون ڈے کرکٹ، جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment