Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں گندم کا کاشتکار ڈپریشن کا شکار ہے، کسان رہنما خالد کھوکھر

لاہور: کسان رہنما خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں گندم کا کاشتکار ڈپریشن کا شکار ہ۔ ہم بات کرنے کو تیار ہیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب بات کرنا نہیں چاہتیں۔

کسان رہنما خالد کھوکھر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا مسئلہ ملکی مسئلہ ہے۔ بارڈر سیکیورٹی دوسرا لیکن خوراک کا مسئلہ پہلے نمبر پر ہے۔ گندم کے کاشت کار کے گھر بچے اور صحت کے حالات خراب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گندم کا کاشتکار ڈپریشن کا شکار ہے۔ اور کاشتکار صرف اپنی محنت کی اجرت مانگ رہا ہے۔ کاشتکار ملک کے تمام لوگوں کی خدمت کرتا ہے۔ اور وہ اپنی زمین کا ٹکڑا دوسرے ملک منتقل نہیں کرسکتا۔ کیا چینی والے زیادہ محب وطن ہیں۔

خالد کھوکھر نے کہا کہ کسان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ گندم کی لاگت کاشت کا اعلان کیا جائے۔ عالمی اصول ہے کہ لاگت میں 25 فیصد اضافہ کر کے ریٹ مقرر کیا جائے۔ 3900 روہے من گندم کا ریٹ مقرر کیا جائے کیونکہ 3400 روہے تو ہماری لاگت ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 22 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بےبنیاد ہیں ، ترجمان پاک فوج

Mobeera Fatima

خاور مانیکا تشدد کیس ، پی ٹی آئی وکیل کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

Mobeera Fatima

Leave a Comment