Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

شرائط پوری ہوں تو امریکا سے براہ راست مذاکرات ممکن ہیں، ایران

تہران، ایرانی نائب صدرنے کہا ہے کہ اگرمناسب شرائط پوری کی جائیں توایران امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ بات چیت اورسفارتکاری کو ترجیح دی ہے مگراپنی خودمختاری اورقومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

نائب صدرنے کہا کہ امریکا کی جانب سے یورینیم افزودگی مکمل طورپرختم کرنے کا مطالبہ ایک “مذاق” ہے جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، ایران اپنے پرامن نیوکلیئرپروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگرامریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے اورایران کے جائزمطالبات تسلیم کرے تو بات چیت کے دروازے بند نہیں ہیں۔

Related posts

امریکی صدر کا درآمد کی گئی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

Mobeera Fatima

کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے خوشخبری, 21 نئی بسیں سڑکوں پر آنے کو تیار

Mobeera Fatima

دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا

admin

Leave a Comment