Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم، بڑی گاڑیوں کیلئے موٹرویز بند

پنجاب کے بیشترعلاقے آج پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، حد نگاہ کم، موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکیم تک بڑی گاڑیوں کیلئے ٹریفک کو بند کردیا گیا۔

موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات  میں سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیزرفتاری سے پرہیز کریں اوراگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

Related posts

پاکستان کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت

Mobeera Fatima

کراچی میں ہفتے اور اتوار کوگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کاامکان

Mobeera Fatima

وزیراعظم کی 200 یونٹس استعمال کرنیوالوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت

admin

Leave a Comment