Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی میں ہفتے اور اتوار کوگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کاامکان

کراچی:  آج شہر کے شمالی اور مغربی علاقوں میں صبح سویرے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث آج چند مقامات پرگرج چمک اورتیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے پیش نظر  بعض مقامات پر معتدل اورکہیں کہیں تیزبارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں  گرج چمک کےبادل مضبوط ہونے پرہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہوسکتی ہے تاہم  کل شہر میں بارش کا امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر قائد میں ہفتہ اور اتوار کو گرج چمک اور تیز ہواؤں  کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

Related posts

شعیب شاہین سمیت 80 پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کا مقدمہ ، 10 گرفتار

Mobeera Fatima

وزیر خارجہ کا امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی زمین اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment