Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈھاکا: مسافر بس دریا میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق

ڈھاکا: مسافر بس دریائے پدما میں گرنے سے 18افراد جاں بحق ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا جس میں اب تک 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مقامی ریسکیو کا کہنا ہےکہ بدھ کی شام 5 بجے کے قریب مسافروں سے بھری بس اس وقت بے قابو ہوگئی جب اسے ایک فیری میں سوار کیا  جارہا تھا، اس دوران بس تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی، بس میں 50 مسافر سوار تھے جن میں سے بعض افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ ریسکیو کیے گئے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے بعد کچھ مسافر لاپتا ہیں جن کی لاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد لی گئی ہے۔

Related posts

باجوڑ: چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، دھماکے سے 11 اہلکار شہید

Mobeera Fatima

عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا ، جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کا اضافہ، سبزی اور فروٹ کے نئے ریٹ بھی مقرر

admin

Leave a Comment